English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ میں ترکی کے تعاون سے چلنے والا اسپتال اسلامی یونیورسٹی کے سپرد

share with us

غزہ28مارچ2020(فکروخبر/ذرائع) فلسطین کے علاقے غزہ میں اسلامی یونیورسٹی نے بتایا ہے کہ ترکی کے تعاون سے چلنے والے ایک مقامی اسپتال کو 'کرونا' کی وباء سے نمٹنے اور اسپتال سے فائدہ اٹھانے کے لیے اسپتال کے انتظامات اسلامی یونیورسٹی کے سپرد کیے گئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 'کرونا' وباء سے نمٹنے کے لیے غزہ میں قائم 'ترکی ۔ فلسطین فرینڈشپ اسپتال' کے شبہ ایمرجنسی اور دیگر سیکشن اسلامی یونیورسٹی کے حوالے کیے گئے ہیں۔

ایک بیان میں اسلامی یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ترک حکومت اور امداد دارے ٹیکا کے ساتھ رابطے کے بعد غزہ میں ترک اسپتال کے انتظامات اسلامی یونیورسٹی نے سنھبال لیے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپتال کے انتظامات ہاتھ میں لینے کا مقصد غزہ میں جاری کرونا کی وباء سے نمٹنا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اب تک کرونا کے 9 مریض سامنے آچکے ہیں۔ غزہ میں کرونا کی وباء کا پھیلائو روکنے کے لیے مزید سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔اس حوالے سے غزہ میں تمام مساجد میں دو ہفتے کے لیے جمعہ اور بہ جماعت نمازوں کی ادائیگی روک دی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا