English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں ہیلتھ ایمرجنسی کے دوران گھروں میں ہی رہنے کی اپیل ،  اشیاء ضروریہ گھرگھر پہنچانے کے لیے افسران متعین

share with us

بھٹکل 28/ مارچ 2020(فکروخبر نیوز)  شہر میں ہیلتھ ایمرجنسی کی صورتحال پیدا ہونے کے بعد یہاں کے لوگوں کو گھروں سے نکلنے سے سختی سے منع کیا گیا ہے۔ کل کرونا وائرس کا تیسرا معاملہ سامنے آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے بھٹکل میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جس کے بعد لاک ڈاؤن میں مزید سختی دیکھنے میں آئی۔ اس دوران ضروریاتِ زندگی کی دکانیں بھی بند رکھے جانے اور ان اشیاء کی فراہمی کے لیے افسران کے تعیینات کرنے کا فیصلہ کیا  گیا۔ کل بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں شام پانچ بجے منعقدہ پریس کانفرنس میں اسسٹنٹ کمشنر بھرت نے میڈیا نمائندوں کو یہ معلومات فراہم کیں۔ 
    اسسٹنٹ کمشنر نے چند اہم باتوں کی طرف عوام کی توجہ مبذول کراتے ہوئے لوگوں کو اپنے گھروں ہی میں رہنے اور کسی بھی صورت میں گھر سے باہر نکلنے سے سختی سے منع کیا ہے۔ تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے اس سے قبل رضا کاروں کے لیے جاری پاس رد کردئیے ہیں اور بائک اور دیگر سواریاں چلانے والوں کو لائسنس منسوخ کرنے کا انتباہ دیاگیا ہے۔
    ضروری اشیاء آپ کے گھر تک پہنچانے کے لیے شہر کے سابق اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا کو منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ جن دکانداروں کو اشیاء فروخت کرنے کی اجازت ہوگی وہ آپ کے گھر تک اشیاء پہنچادیں گے۔ ان کے موبائل نمبر اور ناموں کی تفصیلات سوشیل میڈیا پر ڈال دی جائے گی، اس دوران اشیاء کی فراہمی میں کچھ چوک ہوجائے یا ایک چیز کے بدلہ دوسری چیز آپ کے گھر پہنچ جائے تو آپ دکانداروں سے بحث نہ کریں۔ اشیاء منگوانے کے بعد اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ بہت زیادہ دنوں کا راشن نہ لیں اور اپنے ذائقے پورے کرنے کی دھن میں نہ رہیں۔
    بھٹکل ڈی وائی ایس پی نے سوشیل میڈیا پر غلط معلومات پوسٹ کرنے والوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں سوشیل میڈیا پر سخت نگارہ رکھی جائے گی اور اس کی مکمل نگرانی کی جائے گی۔ سڑک پر بے جا گھومنے پھر نے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی بھی بات کہی۔ 
    ّٓ پریس کانفرنس میں کورائنٹائن والوں سے اپنے ہی گھروں میں رہنے کی گذارش کی گئی اور عام مریض کو علاج کے لیے شیرالی ہیلتھ سینٹر سے رابطہ کرنے کی درخواست کی گئی۔چونکہ بھٹکل سرکاری اسپتال میں کرونا کے متعلق مریضوں کا علاج جاری ہے اس لیے عارضی طور پر یہ خدمات معطل کردی گئیں ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا