English   /   Kannada   /   Nawayathi

'کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تجربات شیئر کریں'

share with us

28مارچ2020(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے جی 20 ممالک سے ویڈیو کانفرنس کے دوران وائرس کے خلاف جنگ میں اپنے تجربات شیئر کرنے کی اپیل کی ہے۔

دنیا کی طاقتور ترین معیشتوں کے رہنماؤں نے تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کے بارے میں عالمی ہم آہنگی اور ایک حتمی علاج تک پہنچنے کے مقصد سے ویڈیو کانفرنس کیا ہے۔

کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے کل آبادی کے ایک چوتھائی حصے نے گھر میں الگ تھلک کو ترجیح دیا ہے۔

ویڈیو کانفرنس میں رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ 'میں تمام ممالک کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اس عالمی صحت کے بحران کے خلاف جنگ میں حصہ لیں تاکہ اس وقت تک پوری انسانیت آسانی سے سانس لے سکے'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'ہمیں وبا کی تشخیص اور علاج پر قابو پانے کے طریقوں سے متعلق معلومات کو بانٹنے کی ضرورت ہے۔ کورونا وائرس کی وبا نے ایک بار پھر جی 20 کے تعاون اور اس کے معاہدے کی اہمیت ظاہر کی ہے'۔

یہ ویڈیو کانفریس اس وقت کی گئی جب پوری دنیا کی حکومتیں انتہائی متعدی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سماجی دوری کی اہمیت پر زور در رہی ہیں۔ اس کے علاوہ پیش تر ممالک میں لاک ڈاون اور کرفیو لاگو کیا گیا ہے۔

اجلاس کے بعد ایک حتمی بیان میں جی 20 تنظیم نے کہا کہ وہ عالمی ادارہ صحت کے مینڈیٹ کو مستحکم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ عالمی سطح پر جی 20 اور دیگر ممالک کورونا وائرس کے خاتمے کی جنگ میں کب اور کس طرح کامیاب ہوں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا