English   /   Kannada   /   Nawayathi

لاک ڈاون نے بدل دئے لوگوں کے مزاج ،جرائم میں 75 فیصد تک آئی کمی

share with us

جےپور28مارچ2020(فکروخبر/ذرائع)راجستھان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کےلئے نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے جرائم میں تقریباً 75 فیصد کمی آئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک بھر میں جرائم عام دنوں کے مقابلے میں 75فیصد سے بھی زیادہ کم ہوگئے ہیں۔ گزشتہ 21 مارچ سے 26 تک ریاست کے پولیس تھانوں میں جرم کے 1764 معاملے درج ہوئے ہیں۔ اس دوران حادثے تھانے اور خاتون تھانوں میں ایک بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔

اس دوران ریاست میں لوٹ اور ڈکیتی کے معاملے سامنے نہیں آئے ہیں۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کی آمدو رفت بند رہنے سے جرم کے معاملوں میں یہ کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے جن جرائم میں کمی کمی آئی ہے وہ زیادہ تر عام جرائم کے معاملے ہیں۔ حالانکہ اس دوران ریاست میں جرم کی کوئی بڑی واردات نہیں آئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا