English   /   Kannada   /   Nawayathi

نہپں تھم رہا کورونا وائرس کا قہر ، دنیا بھرمیں27 ہزار افراد ہلاک ، 6 لاکھ متاثر

share with us

28مارچ2020(فکروخبر/ذرائع)کورونا وائرس کے دنیا بھر میں زبردست پھیلاؤ کے دوران اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ جبکہ اس وبائی مرض میں جان گنوانے والوں کی تعداد 27 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

امریکہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ (ایک لاکھ سے زیادہ) ہو گئی ہے جبکہ اٹلی میں اس کے 86 ہزار مریض زیر علاج ہیں۔ چین میں، جہاں سے کورونا وائرس کی شروعات ہوئی تھی، وہاں پر مریضوں کی تعداد 81 ہزار ہے جبکہ اسپین میں 65 ہزار اور جرمنی میں 53 ہزار سے زیادہ مریض زیر علاج ہیں۔

کورونا سے سب سے زیادہ مریض اٹلی (9134) میں ہلاک ہوئے ہیں۔ اسپین میں 5 ہزار سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ چین میں اس سے 395 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ امریکہ میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1700 پہنچ گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا