English   /   Kannada   /   Nawayathi

حکومت ہند نے لانچ کیا کورونا کوچ ایپ ،جانیں! کیا ہے ایپ کی خاصیت ،

share with us

28مارچ2020(فکروخبر/ذرائع)کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ایک ایپ تیار کیا گیا ہے جو لوگوں کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کورونا وائرس ٹریکر ایپ کو 'کورونا کوَچ' (Corona Kavach) نام دیا گیا ہے۔ لوگوں کے تحفظ کے لیے بنائے گئے اس ایپ سے کورونا کے تعلق سے ضروری جانکاری حاصل کی جا سکتی ہے اور اس کے اثرات کا پتہ بھی لگایا جا سکتا ہے۔

یہ ایپ حکومت ہند کی وزارت برائے صحت و خاندانی فلاح و بہبود اور وزارت برائے الیکٹرانک و اطلاعاتی ٹیکنالوجی نے مل کر لانچ کیا ہے۔ اس ایپ کا استعمال ڈاٹا کا تجزیہ کرنے کے لیے اور ہندوستان میں موجود کورونا کے ایکٹیو معاملوں کے بارے میں جانکاری دینے کے لیے کیا جائے گا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اس ایپ کی مدد سے صارف جان سکیں گے کہ ان پر انفیکشن کا کتنا خطرہ ہے یا پھر انھیں کوئی قدم اٹھانے کی ضرورت ہے یا نہیں۔ اس کے علاوہ ایپ میں ایڈیشنل فیچرس بھی جوڑے گئے ہیں جن میں کسی شخص کی سانس لینے کی صلاحیت اور سیلف چیک کرنا بھی شامل ہے۔

اس 'کورونا کوَچ' ایپ کی خاص بات یہ ہے کہ ایپ کے ذریعہ صارف کے اسمارٹ فون ڈاٹا کو ان کی لوکیشن کی مدد سے ٹریک کیا جا سکے گا۔ اگر صارف کسی انفیکشن والے مریض کے رابطہ میں آیا ہے یا آس پاس رہا ہے تو اسے الرٹ کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ صارف کو انفیکشن کی رینج کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا تاکہ وہ اس کے مطابق قدم اٹھا سکے۔

اس ایپ کو اینڈروئیڈ صارف گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ لیکن آپ یہ بھی جان لیں کہ فی الحال یہ ایپ بیٹا اسٹیج میں ہے اور اس کے سبھی فیچر ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ اس ایپ کے آفیشیل ڈسکرپشن میں لکھا ہوا ہے کہ اس ایپ کا مقصد لوگوں کو کورونا وائرس کے بارے میں جانکاری مہیا کرنا اور ڈاٹا جمع کرنا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا