English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل تعلقہ کے میونسپل کونسل اور کئی گرام پنچایتوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ، میڈیکل اسٹور سمیت جملہ ضروریات کی دکانیں رہیں گی بند

share with us

بھٹکل 27 مارچ 2020 ( فکر وخبر نیوز) تعلقہ میں کرونا وائرس کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے تعلقہ میں ہیلتھ ایمرجنسی لاگو کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے کی جانب سے جاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے سیکشن 34 کے تحت اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے بھٹکل ٹاؤن میونسپل کونسل، ہیبلے گرام پنچایت، ماوناکروے گرام پنچایت،منڈلی گرام پنچایت اور مٹھلی گرام پنچایت میں تا اعلان ثانی ایمرجنسی نافذ رہے گی۔
جاری پریس ریلیز میں اس بات کو بیان کیا گیا ہے کہ ضلع میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت تھی اور اسی کے تحت یہ ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ 
واضح رہے کہ کل رات جمعہ کے روز مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا لیکن تنظیم کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر سے رابطہ کرنے کے بعد صبح 6 بجے سے صبح 9 بجے تک ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے چھوٹ دی گئی تھی لکین اس کے باوجود ان اوقات میں خریداری کے لیے نکلے افراد کی پولیس کی جانب سے پٹائی کئے جانے کی خبریں موصول ہوئیں ہیں جس کے خلاف تنظیم کے ذمہ داران نے دو بارہ حکام سے رابطہ کرنے کے بعد 9 بجے عوام کے لیے مہلت فراہم کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا