English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل لاک ڈاؤن میں عوام کو راحت : صبح 6 بجے سے 9 تک خریداری کے لیے چھوٹ

share with us

بھٹکل 26 مارچ 2020(فکر وخبر نیوز) بروز جمعہ بھٹکل لاک ڈاؤن کے سلسلہ عوام کو  بڑی راحت کی خبر ہے۔ پہلے اعلان کیا گیا تھا کہ کل لاک ڈاؤن میں سختی برتی جائے گی اور مکمل طور پر بند کیا جائے گا اور کسی کو بھی باہر نکلنے نہیں دیا جائے گا  لیکن ابھی مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر سے بات چیت کرکے  لاک ڈاؤن میں نرمی اختیار کرنے اور عوام کو خریداری کے لیے چھوٹ دینے کی گذارش کی جس کو ڈپٹی کمشنر نے قبول کرتے ہوئے صبح 6 بجے سے صبح 9 بجے تک عوام کو خریداری کے لیے موقع دیا ہے۔ اس دوران بھیڑ بھاڑ سے بچنے اور پورے سکون کے ساتھ خریداری کرنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔
عوام دی گئی ہدایات کے مطابق ہی خریداری کریں اور کسی بھی دکان میں بھیڑ نہ لگائیں۔ اور پولیس کی جانب سے جاری ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ 9 بجے کے بعد گھروں سے بالکل باہر نہ نکلیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا