English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں لاک ڈاؤن میں سختی :کل میڈیکل اسٹور سمیت جملہ دکانیں بند ، عوام کو گھروں میں ہی رہنے کی تاکید

share with us

بھٹکل 26 مارچ 2020( فکر وخبر نیوز) کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات کو دیکھتے ہوئے کل بروز جمعہ بھٹکل لاک ڈاؤن میں سختی برتتے ہوئے جملہ دکانیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس بات کی اطلاع بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر نے دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل اسٹور سمیت جملہ دکانیں بند رہیں گی اور کسی کو بھی گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کل کے لیے کوئی بھی پاس نہیں چلے گا۔
واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے تیسرے روز  کئی علاقوں میں گھومنے پھرنے اور بعض علاقوں میں بائک پر باہر نکلنے کی خبریں لگاتار موصول ہورہی ہیں۔ کئی علاقوں کی گلیوں میں عوام عام حالات کے اعتبار سے گھوم پھر رہے ہیں آج ایسے علاقوں کا پولیس نے دورہ کرکے اندر جانے کے راستے بھی بند کئے ہیں اور لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی حالت میں گھر سے باہر نہ نکلیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا