English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی کے 900 افراد قرنطینیہ میں،محلہ کلینک کے ڈاکٹر سے کرایا تھا علاج

share with us

نئی دہلی26 مارچ 2020 (فکر وخبر/ذرائع)شمال مشرقی دہلی کے موج پور علاقے میں محلہ کلینک کے ایک ڈاکٹر سے علاج کرانے کے معاملے میں تقریباََ 900 لوگوں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ سعودی عرب سے آئی ایک خاتون نے محلہ کلینک کے ڈاکٹر سے علاج کرایا تھا ۔ یہ خاتون کورونا وائرس سے متاثر تھی جس سے ڈاکٹر بھی اس کی زد میں آ گئے ۔ بعد میں ڈاکٹر کی اہلیہ اور بیٹی بھی متاثر ہو گئی۔ ڈاکٹر سے 12 سے 18 مارچ کے درمیان علاج کرانے والے تقریبا 900 لوگوں کی شناخت کر کے انہیں قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے۔

شاہدرہ کے ایس ڈی ایم نے کہا ہے کہ جو لوگ اس محلہ کلینک میں 12 مارچ سے 18 مارچ تک آئے ہیں ، وہ 15 دن تک اپنے گھر میں خود کو یکسر الگ کر لیں۔ نیز ، کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں فوری طور پر اسپتال جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بدھ کے روز اس کی اطلاع ملی ہے۔ لیکن اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کورونا پازیٹیو یہ مریض بیرون ملک کے سفر پر گیا تھا یا نہیں۔

دہلی حکومت یہاں کے کئی علاقوں میں محلہ کلینک چلاتی ہے۔ جہاں مقامی لوگوں کو ابتدائی طبی امداد کی سہولت ملتی ہے۔ دہلی میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران پانچ کورونا سے متاثر مریض پائے گئے ہیں ، جس کے بعد یہاں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر کل 35 ہوگئی ہے۔ ان میں سے ایک متاثر غیر ملکی شہری ہے۔ دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال نے میڈیا سے گفتگو میں یہ معلومات دی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا