English   /   Kannada   /   Nawayathi

سرکار نےلاک ڈاون سے متاثرہ غریبوں کے لئے 1.7لاکھ کروڑ روپئے مختص کئے ،کروڑوں لوگوں کوملے گا یہ فائدہ

share with us

26 مارچ 2020 (فکر وخبر/ذرائع)وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ وزیر اعظم کلیب کلیان یوجنا میں غریبوں اور تارکین وطن کو نقد رقم کی منتقلی کی جائیگی۔ وزیر خزانہ نے تین ماہ تک ہر صحت کارکن کے لئے 50 لاکھ روپے کے میڈیکل انشورنس کور کا اعلان کیا ہے۔مرکز نے وزیر اعظم غریب کلیان اسکیم کا اعلان کیا۔ اس اسکیم کے تحت مرکز نے جمعرات کو 1.7 لاکھ کروڑ روپئے میں 'وزیر اعظم غریب کلیان اسکیم' کا اعلان کیا۔ نرملا سیتارامن نے کہا ، "اس اسکیم میں فوڈ سکیورٹی اور نقد رقم کی منتقلی شامل ہے۔ مرکزی وزیرخزانہ نے کہا کہ 24مارچ کی آدھی رات سے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے غریب افراد کو مدد فراہم کی جاسکیں۔ہم ایک ایسا پیکیج لے کر آئے ہیں ۔ جس سے غریبوں کی فلاح وبہبو د میں مدد ملے گی ۔

وزیر اعظم غریب کلیان یوجنا سے 80 کروڑ افراد مستفید ہوں گے: نرملا سیتارمن

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ وزیر اعظم غریب کلیان یوجنا (فوڈ اسکیم) کے تحت 80 کروڑ افراد کو فائدہ پہنچایا جائے گا۔ "اس اسکیم کے تحت ہر ایک کو 5 کلو گیہوں/ چاول کی فراہمی مفت ہوگی ۔ ہم اگلے تین ماہ تک اس سکیم کے تحت ہر گھر کو صارف کی پسند کے مطابق ایک کلو دال بھی مفت فراہم کرینگے۔ سیتا رمن نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کو ریاستی حکومت کی جانب سے ملنے والے راشن میں کوئی کٹوتی نہیں کی جائیگی اور مرکزی حکومت کی جانب سے ملنے والا راشن اضافی طورپر ملے گا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا