English   /   Kannada   /   Nawayathi

کوروناوائرس: امریکہ کاچین کے خلاف جانچ کامطالبہ، چین کا جوابی حملہ ،کہا ّّچورمچائے شور ٗٗ

share with us

 

کورونا وائرس پر امریکہ اور چین کے مابین ایک بار پھر لفظی جنگ شروع ہو گئی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے چین پر الزام لگایا ہے کہ ووہان میں جب کورونا وائرس کی وبا پھیلی تو چین نے فوری طور پر امریکہ اور دوسرے ملکوں کو اس سے متعلق آگاہ نہیں کیا تا کہ اس کا بروقت تدارک  کیا جا سکتا۔
 امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی الزام لگایا ہے کہ چین نے ووہان میں وائرس شروع ہونے کے معاملے کو پوشیدہ  رکھا۔
دوسری جانب، بعض امریکی سینیٹرز نے چین کے خلاف کورونا وائرس کےاثرات کو  پوشیدہ رکھنے کے ممکنہ جواز پر تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
 اس کے برعکس چینی وزارت خارجہ نے امریکی الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے  کہ یہ چور مچائے شور والی بات ہے،ہم نے   امریکہ اور دوسرے ملکوں کو اس وائرس کے بارے میں فوری طور پر آگاہ کر دیا گیا  تھا۔
 ترجمان نے کہا کہ امریکہ بیس مارچ سے اپنے اداروں پر دباو ڈال رہا ہے کہ وہ وائرس پھیلنے کا الزام چین پر لگائیں۔
 امریکہ نے یہ بھی کہا ہے کہ چین روس اور ایران ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا