English   /   Kannada   /   Nawayathi

مشرق میں حالات تشویشناک، ایران میں اموات کی تعداد 2 ہزار 77

share with us

26 مارچ 2020 (فکر وخبر/ذرائع)کورونا وائرس کووِڈ۔19 تیزی سے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے اور وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

ایران میں اموات کی تعداد 2 ہزار 77 اور مریضوں کی تعداد 27 ہزار 17 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں شہروں کے درمیان سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

آذربائیجان میں کورونا وائرس کا ایک مریض وفات پا گیا ہے۔ 6 مزید افراد میں وائرس کی تشخیص کے بعد متاثرین کی تعداد 81 ہو گئی ہے۔

اسرائیل میں 126 افراد کے اضافے سے وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 495 ہو گئی ہے۔ مریضوں میں سے 41 کی حالت نازک ہے۔

وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے ملک میں نظامِ صحت مفلوج ہونے کے خطرے کا اظہار کیا ہے۔

نیتان یاہو نے سخت پالیسیوں کے اطلاق کی اپیل کی ہے اور عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہر ایک شخصی سطح پر سخت ڈسپلن اختیار کرے بصورت دیگر ایک بڑی تباہی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں کورونا وائرس کا ایک 60 سالہ مریض وفات پا گیا ہے۔ یہ فلسطین میں وائرس کی وجہ سے پہلی موت ہے۔ دریائے اردن کے مغربی کنارے اور غزہ میں کووِڈ۔19 کے مریضوں کی تعداد 64 تک پہنچ گئی ہے۔ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 17 ہے۔

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وباء کی وجہ سے 22 اپریل کو آئینی تبدیلی کے بارے میں متوقع ریفرینڈم کو ملتوی کر دیا جائے گا اور آئندہ ہفتے سےشہریوں کو انتظامی چھٹی پر شمار کیا جائے گا۔

ملک میں سینما، نائٹ کلب اور تفریحی مراکز کو بند کر دیا گیا ہے۔ کیفٹیریاوں اور ہوٹلوں میں حقہ پینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یوکرائن میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 5 اور مریضوں کی تعداد 145 ہو گئی ہے۔

کرغزستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 44 ہو گئی ہے اور صدر سورون بائے  جین بیکوف نے عالمی مالیاتی فنڈ سے مالی امدادی کا مطالبہ کیا ہے۔

سعودی عرب نے وائرس کے خلاف جدوجہد  کے دائرہ کار میں ریاض، مکّہ اور مدینہ  کے داخلے و خروج کے راستوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تیونس میں اموات کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔ مصر میں کورونا مریضوں کی تعداد 456، عراق میں 358 اور لبنان میں 333 تک پہنچ گئی ہے۔

فلپائن میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 38 اور مریضوں کی تعداد 636 ہو گئی ہے۔ مریضوں میں ایک سینیٹر بھی شامل ہے۔

جاپان میں وائرس کی وجہ سے تاحال ہنگامی حالات کا اعلان زیرِ غور نہیں ہے۔ ملک میں ڈائمنڈ پرنسیس مسافر بردار بحری جہاز کے 2 ہزار 25 مریضں موجود ہیں اور کورونا کی وجہ سے 55 اموات واقع ہو چکی ہیں۔

جمہوریہ کانگو میں صدر فلیکس ٹیشسکیڈی کے مشیر جین جوزف موکینڈی وا ملمبا کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔

افریقہ کے ملک برکینا فاسو میں کورونا مریضوں کی تعداد 146 ہو گئی ہے جن میں سے 10 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا