English   /   Kannada   /   Nawayathi

کینیا میں کورونا سے بچنے کیلیے ڈیٹول پینے والے 59 افراد ہلاک

share with us

نیروبی26 مارچ 2020 (فکر وخبر/ذرائع)کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کینیا میں ایک پیشوا نے اپنی پیروی کرنے والوں کو ڈیٹول پینے کا مشورہ دیا جس پر عمل کرتے ہوئے کئی افراد نے ڈیٹول کو پی لیا جس کے نتیجے میں 59 افراد ہلاک ہوگئے۔

کینیا پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ ایک پیشوا نے لوگوں کو کورونا کے خطرات سے بچا کے لیے ڈیٹول پینے کا مشورہ دیا جس سے ہلاکتیں ہوئیں اور 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کل 63 افراد نے ڈیٹول کو پیا جس کے نتیجے میں 59 افراد جان سے گئے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا کہ دیگر پلیٹ فارمز پر کووڈ19 کے خاتمے کے حوالے سے جعلی معلومات اور افواہیں گردش کر رہی ہیں اور عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ان افواہوں پر کان نہ دھرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے زائد ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا