English   /   Kannada   /   Nawayathi

جانیں ! کن اداروں اور افراد کو لاک ڈاون سے رکھا گیا ہے مستثنی

share with us

26 مارچ 2020 (فکر وخبر/ذرائع)کورونا وائرس کی مہلک بیماری کے سبب بھارت میں 21 روزہ لاک ڈاؤن سے متعلق وزارت داخلہ نے نئی ہدایات جاری کی ہے، جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ کن لوگوں و اداروں کو لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے بدھ کے روز اضافی افراد اور خدمات کے بارے میں تازہ ترین رہنما خطوط جاری کیں جنھیں وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ اعلان کردہ 21 دن کے لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔

وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا اور آر بی آئی کے تحت آنے والی مالی منڈیوں، پے اینڈ اکاؤنٹس کے افسروں اور سی اے جی کے فیلڈ آفیسرز، پیٹرولیم مصنوعات اور سپلائی چین اور جنگلات کے عملے کو لاک ڈاؤن کے دائرہ کار سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

ایئر پورٹ اور ریلوے اسٹیشنوں، کوئلے کی کان کنی کی سرگرمیوں، دہلی میں مقیم ریذیڈنٹ کمشنرز کے افسران اور عملہ اور بندرگاہوں، ہوائی اڈوں اور زمینی سرحدوں پر کسٹم کلیئرنس سے متعلق مامور افسران و ملازمین کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

سب سے پہلے دفاتر کے عملے اور کارکنوں کو چڑیا گھر کے انتظام و انصرام میں مامور ملازمین، (جن کے ذمہ جانوروں کو خوراک دینا ہے)، نرسری ، جنگلات میں آگ بجھانے والا عملہ، شجرکاری، آبپاشی، محکمہ سماجی بہبود کا عملہ، معذور ، بزرگ شہریوں، بے سہارا خواتین، بیواؤں، اور پینشن پانے والوں کو اس لاک ڈاؤن میں خاص حالات میں نکلنے کی چھوٹ رہے گی۔

یہ تمام باتیں وزارت داخلہ کی جانب سے جاری گائیڈ لائن میں کہی گئی ہیں۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا