English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل قاضی صاحبان نے وقتیہ نماز گھروں میں ہی پڑھنے کی گذراش کی، جمعہ کی نماز کے بھی نہ ہونے کا کیا اعلان 

share with us

بھٹکل 24/ مارچ 2020(فکروخبر نیوز)  بھٹکل کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے یہاں کے قاضی صاحبان نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ قاضی صاحبان کی جانب سے جاری ایک آڈیو میں کہا ہے کہ حالات سنگینی کو دیکھتے ہوئے دونوں جماعتوں اور تنظیم کے ذمہ داران سے مشورہ کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ فی الحال بھٹکل کی جملہ مساجد میں پنچگانہ باجماعت کا اہتمام نہیں کیا جائے گا اور جمعہ بھی ادا نہیں کی جائے گی۔اس کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی اعلان کیا گیا ہے کہ جملہ مساجد میں وقت پر اذان ہوگی اور اذان کے بعد لوگوں کو گھروں میں ہی نماز پڑھنے کی گذارش کی جائے گی۔ 
 مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی نے اس بات کا اعلان بڑے ہی افسوس کے ساتھ کیا ہے اور لوگوں سے رجوع الی اللہ اور استغفار کی کثرت کرنے کے بھی نصیحت کی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ شریعت میں اس بات کی اجازت دی گئی ہے اور اس سے کوئی یہ نہ سمجھے کہ جماعت کے ثواب میں کوئی کمی ہوگی بلکہ اللہ تعالیٰ ان شاء اللہ پورا پورا ثواب عطا فرمائے گا۔ مولانا نے موصوف نے اپنی آڈیو میں سختی سے ان باتوں پر عمل کرنے کی گذارش کی ہے۔ 
    واضح رہے کہ آج صبح بھٹکل میں دو افراد میں کرونا وائرس کے مثبت نتائج سامنے آنے کے بعد لاک ڈاؤن میں سختی برتی جارہی اور کسی کو بھی گھروں سے نکلنے نہیں دیا جارہا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا