English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں کرونا وائرس کے دو مریضوں کی شناخت کے بعد ضلع ہیلتھ افسران آگئے حرکت میں : ہیلتھ کی 80 ٹیمیں پہنچیں بھٹکل ، تنظیم نے عوام سے تعاون کی درخواست کی

share with us

بھٹکل 24 مارچ 2020 فکر وخبر نیوز) شہر میں کوویڈ 19 کے دو مریض کے سامنے آنے کے بعد ضلع ہیلتھ افسران حرکت میں آگئے ہیں۔ ضلع پنچایت سی سی او روشن بھی ٹیم کے ساتھ بھٹکل پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔ 
انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کوویڈ 19 کے معاملے سب سے پہلے بھٹکل میں سامنے آنے کے بعد ہیلتھ کی 80 ٹیمیں بھٹکل پہنچ چکی ہیں اور گھر گھر جاکر وہ جانچ کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزید 400 بیڈ تیار کئے جارہے ہیں تاکہ نئے معاملات سامنے آنے پر علاج میں سہولت ہو۔
مجلس اصلاح و تنظیم نے بھی پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے ان ہیلتھ ٹیموں کے تعاون کی اپیل کی ہے۔
جنرل سکریٹری مولوی عبد الرقیب ایم جے نے کہا کہ اس سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس معاملہ میں ہیلتھ افسران کا مکمل تعاون کریں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا