English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلورو : لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ہوگی کارروائی

share with us

منگلورو:23؍ مارچ 2020(فکروخبر/ذرائع)  ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن کے اعلان کے باوجود شہر میں سرگرم گاڑیوں کی نقل و حرکت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے، کے ڈپٹی کمشنر، سندھو بی روپش نے پیر کو لاک ڈاؤن ہدایات کی خلاف ورزی کرنے کے خلاف لوگوں کو متنبہ کیا۔

ایک سرکاری بیان میں سندھو نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیر کے روز لاک ڈاؤن کے باوجود شہر میں دکانیں کھولنے اور گاڑیوں کی نقل و حرکت کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک روزہ کرفیو کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے کافی نہیں تھا اور ایک بار جب یہ پھیلنا شروع ہوجاتا ہے تو اس کو قابو کرنا بہت مشکل ہوتا ہے ۔ اس لئے ڈپٹی کمشنر نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا