English   /   Kannada   /   Nawayathi

لاک ڈاون کی خبروں کے بعد آسمان کو چھوتی سبزیوں کی قمیت نے بڑھائی عوام کی مشکلیں

share with us

23 مارچ 2020 (فکر وخبر/ذرائع)کورونا وائرس کے سبب ملک بھر میں لوگوں کی مشکلیں بڑھ گئی ہیں، ملک میں اب تک اس جان لیوا بیماری سے 7 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں، قریب 400 لوگ اس بیماری کی زد میں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس سنگین بیماری سے نمٹنے کے لئے ملک کی کئی ریاستوں میں آج سے لاک ڈؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔

اتر پردیش کے 16 اضلاع میں آج سے لاک ڈاؤن رہے گا، لاک ڈاؤن کی خبروں کے درمیان یوپی کے کانپور میں افراتفری کا ماحول دیکھا گیا ہے، لاک ڈاؤن کی خبر کے بعد کانپور کے بازاروں میں سبزیوں کے دام بڑھ گئے، سبزیوں کی خریداری کے لئے مارکیٹ میں بھاری بھیڑ دیکھنے کو ملی۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق کانپور میں 25 مارچ تک لاک ڈاؤن کے باوجود سبزی منڈیوں میں بھاری بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے، ایک خریدار نے کہا، سبزیاں زندگی کا ایک حصہ ہیں، لیکن ان کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

اتر پردیش کے جن 16 اضلاع میں 25 مارچ تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے، ان میں لکھنؤ، علی گڑھ، گوتم بدھ نگر (نوئیڈا)، کانپور، وارانسی، میرٹھ، اعظم گڑھ، غازی آباد، گورکھپور، لکھیم پور کھیری، آگرہ، پرياگ راج، سہارنپور، بریلی، مرادآباد اور پیلی بھیت جیسے ضلع شامل ہیں۔

ان 16 اضلاع میں لاک ڈاؤن کے دوران ضروری خدمات کو چھوڑ کر دفتر، تعلیمی ادارے، نیم سرکاری ادارے، پرائیویٹ ادارے، سرکاری کارپوریشن، تجارتی ادارے، نجی دفتر، مَالس، دکانیں، ریستوران، فیکٹریاں، گودام، ورکشاپ، بسیں، پرائویٹ ٹیکسی اور آٹو رکشہ مکمل طور پر بند رہیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا