English   /   Kannada   /   Nawayathi

مشرقی اور افریقی ممالک میں کورونا قابو سے باہر ہوتا جا رہا ہے، چین میں مزید 7 ہلاکتیں

share with us

21/ مارچ 2020(فکروخبر /ذرائع)کووڈ۔19 وائرس کے منبع چین میں ہلاکتوں  کی تعداد  مزید 7 افراد کے ساتھ 3 ہزار 255 ہو گئی ہے۔

ایران میں  حالیہ 24 گھنٹوں میں مزید 123 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد یہ تعداد 1 ہزار 556 تک جا پہنچی ہے۔

 ایرانی صدر حسن روحانی  کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے پیش ِ نظر ملک گیر تعلیمی اداروں میں معطل ہونے والی تعلیمی سرگرمیاں  وائرس پر کنٹرول کرنے کی پالیسیوں  میں کامیابی حاصل کرنے کی صورت میں 4 اپریل سے  بحال ہو جائینگی۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارا موجودہ ہدف کووڈ۔19 سے نبرد آزما مریضوں   کی تعداد میں گراوٹ اور زندگیوں کے نقصان میں کمی لانا  ہے ،  اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں کمی لانا انتہائی اہم ہے ، صورتحال سنگین نہ ہونے والے مریضوں کے لیے علاج معالجہ کا مقام اسپتال نہیں ان کے گھر ہیں۔

لہذا موجودہ حالات میں پرائمری، مڈل اور ہائی اسکولوں  میں تعلیمی سال کی مدت میں ایک ماہ جبکہ جامعات کے لیے تین ہفتوں کی توسیع زیر بحث ہے ، اس موضوع پر فیصلہ آئندہ ہفتے کیا جائیگا۔

وزیر خارجہ جواد ظریف نے  عام وبا کے خلاف جدوجہد کے وقت امریکہ کی جانب سے اس ملک پر پابندیوں کے خاتمے کی اپیلوں کو مسترد کیا جانا  قابل ِ مذمت ہے۔  امریکی انتظامیہ ایرانی شہریوں کی ہلاکتوں پر خوشیاں منا رہی ہے۔  اس کی  پالیسیاں بدنام بنیں گی  تا ہم ایران اپنے پاؤں پر جما رہے گا۔

جنوبی کوریا میں مزید 6 ہلاکتوں کے ساتھ اس ملک میں وائرس سے  ہلاکتوں کی تعداد ایک سو  ہو گئی ہے۔

روس میں مزید 54 افراد میں وائرس  کی تشخیص کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 253  ہو گئی۔

متحدہ عرب امارات میں کورونا  سے پہلی دو ہلاکتیں عمل میں آئی ہیں۔

اردن میں کرفیو کا نفاذ ہے۔ تو  تیونس بھی ملک گیر قرنطینہ  پر عمل درآمد شروع کر رہا  ہے۔

افریقی ممالک میں بھی وائرس  کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں اکثر ممالک میں مرض کی تشخیص ہوئی ہے  تو پہلی ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

ق

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا