English   /   Kannada   /   Nawayathi

لیبیا، حفتر قوتوں کی طرابلس کے جنوبی علاقوں پر بمباری

share with us

21/ مارچ 2020(فکروخبر /ذرائع)مشرقی لیبیا میں غیر قانونی مسلح قوتوں کے لیڈر خلیفہ حفتر  سے منسلک ملیشیاوں نے دارالحکومت طرابلس  کے جنوبی محلوں پر توپ کے گولے برسائے۔

لیبیا کی تسلیم شدہ قومی مطابقت حکومت  سے منسلک     غصہ لاوا آپریشن کی  جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ سول  رہائش گاہوں، اسکولوں اور اداروں پر  حملے کرتے ہوئے مخالف فریق نے فائر بندی کے اطلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔

وزارتِ صحت کے پریس سیکرٹری امین الا ہاشمی  کا کہنا ہے کہ طرابلس کے  مرکز میں واقع قدیم شہر کو ہدف بنانے والی بمباری میں ایک شہری  زخمی ہوا ہے۔

یاد رہے کہ قومی مطابق حکومت نے بروز جمعرات دعوی کیا تھا کہ  خفتر  ملیشیاوں  کے پیش قدمی آپریشن کو حزیمت سے دو چار کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا