English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب نے 298 سرکاری شخصیات کو گرفتار کر لیا

share with us

ریاض :16 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)سعودی عر ب کی اینٹی کرپشن اتھارٹی(Nazaha) کے مطابق بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کے دوران معلوم ہواہے کہ 379 ملین سعودی ریال کی انتظامی اور مالی بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں ۔

عرب میڈیا کے مطابق تحقیقات کے دوران 674 افراد سے تفتیش کی گئی جن میں سے 298 افراد کے خلاف کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے ہیں اور ان کے کیسز خصوصی عدالت کو بھیج دیئے گئے ہیں ۔ کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزمان پر رشوت ، غبن ، عوامی رقم کے ضیاع ، عہدے کے ناجائز استعمال کے الزامات عائد کیے گئے ہیں ۔

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ 16 افراد میں سے آٹھ افراد کا تعلق فوج سے ہے جن میں ایک میجرجنرل ہیں جبکہ باقی ریٹائر ہو چکے ہیں ، ان پر2005 اور 2015میں رشوت خوری ، منی لانڈرنگ وزارت دفاع میں سرکاری معاہدوں کے غلط استعمال کے الزامات عائد کیے گئے ۔کمیشن کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کے علاوہ دو ججز ، دو میجر جنرل ، ایک بریگیڈیئر اور تین کرنل مبینہ طور پر طاقت کے غلط استعمال اور رشوت لینے کے سنگین الزامات لگا ئے گئے ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا