English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیا کویت واقعی ہی تارکین وطن کو ملک سے نکالنے جارہاہے ؟

share with us

کویت سٹی:15 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)کویت کی وزیر برائے سماجی امور مریم العقیل نے تارکین وطن کو ملک بدر کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی رپورٹس کو سخت سے مسترد کرتے ہوئے انہیں ” مکمل جھوٹی “ قرار دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق کویتی وزیر نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ” معاشرے کو پریشانی اور بے چینی سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ ہر کوئی سرکاری ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات پر ہی یقین رکھے ۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تاحال کسی قسم کا کوئی فیصلہ نہیں ہواہے ۔کویتی وزیر مریم العقیل نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کا کوئی بھی فیصلہ لینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں اور انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا صداقت کو یقینی بنائے ۔

کویت کی ” پبلک اتھارٹی آف مین پاور “ کی جانب سے بھی ایسی خبروں کی سختی سے تردید کر دی گئی ہے اور کہاہے کہ یہ خبریں حقیقت کے برعکس ہیں ، اور عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اس طرح کی افواہوں اور جعلی معلومات سے خود کو محفوظ رکھیں ۔یاد رہے کہ دنیا بھر میں اس وقت کرونا کا خوف پھیل چکا ہے جس کے باعث عالمی معیشت پر بھی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا