English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا وائرس؛ سعودی عرب نے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن 2 ہفتوں کیلیے مکمل معطل کردیا

share with us

ریاض:15 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب نے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن 2 ہفتوں کے لیے معطل کردیا ہے۔

سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کے پیش نظر حکومت نے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن 2 ہفتوں کے لیے معطل کردیا ہے جس کا اطلاق سعودی وقت کے مطابق آج 11 بجے سے ہوگا۔

سعودی حکومت کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق فلائٹ آپریشن کی معطلی کے باعث سعودی عرب نہ پہنچنے والے تمام سعودی اور غیر ملکی شہریوں کی غیر حاضری کو غیر معمولی سرکاری چھٹیوں میں شمار کیا جائے گا۔

پاکستان سے سعودیہ اور سعودیہ سے پاکستان آپریٹ ہونے والی ائیرلائنز  کو  فلائٹ آپریشن کی معطلی سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے، دوسری طرف اقامہ ہولڈرز کی سعودیہ اور سعودیہ سے عمرہ زائرین کی واپسی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔

ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کا کہنا ہے کہ پاکستانی اتھارٹیز نے سعودیہ کو اوورسیز پاکستانیز اور اقامہ ہولڈرز کے لیے پروازیں 25 مارچ تک جاری رکھنے کی درخواست کی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کے پیش نظر عمرہ زائرین اور سیاحتی ویزے پر مملکت آنے والے افراد کا داخلہ بھی عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا