English   /   Kannada   /   Nawayathi

ابوظہبی میں تمام اہم سیاحتی مقامات بند کر دیئے گئے

share with us

ابوظہبی:14 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع) ابوظہبی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کی روک تھام کی خاطر ایک اہم اعلان کیا گیا ہے۔ ابو ظہبی حکام کے مطابق ریاست میں موجود تمام اہم سیاحتی مقامات عوام اور سیاحوں کے لیے بند کر دیئے گئے ہیں۔ جن سیاحتی مقامات کی عارضی بندش کا اعلان کیاگیا ہے ان میں شیخ زاید مسجد، فیراری ورلڈ اور لُوور شامل ہیں۔

ابوظہبی میڈیا آفس کی جانب سے جاری ٹویٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ سیاحوں کی زندگی اور صحت کی سلامتی کی خاطر ابو ظہبی کے اہم سیاحتی مراکز، تھیم پارکس اور ثقافتی مقامات کو عارضی طور پر بند کیا جا رہا ہے۔یہ تمام مقامات اتوار 15 مارچ سے لے کر 31 مارچ تک عوام کے لیے بند رہیں گے۔ تاکہ کورونا وائرس کے مضر اثرات سے بچا جا سکے۔

دیگر سیاحتی مراکز کے حوالے سے بھی عوام کو اطلاع دی جائے گی۔

کسی بھی سیاحتی مقام کے بند ہونے یا کھُلے ہونے کے حوالے سے لوگ انٹرنیٹ پر آگاہی حاصل کر سکتے ہیں۔ گلف نیوز کے مطابق اگرچہ اس ٹویٹر پیغام میں شیخ زاید مسجد کا ذکر نہیں کیا گیا، تاہم ابوظہبی کا اہم ترین سیاحتی مقام ہونے کے ناتے اس بات کا واضح امکان ہے کہ اسے بھی سیاحوں کے لیے بند کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ شارجہ میونسپلٹی کی جانب سے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر نئے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں جن کے تحت معروف تفریحی پارکوں کے علاوہ شادی ہالز، ہوٹلز، سرکاری اور عوامی مقامات پر لوگوں کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

شارجہ ایگزیکٹو کونسل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ریاست میں تمام شادی ہالز، ایونٹ ہالز، ہوٹلز، سرکاری اور کمیونٹی مقامات پر نجی اور عوامی تقریبات کے انعقاد پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔ یہ پابندی آج 14 مارچ 2020ء سے نافذ العمل ہو کر 31 مارچ تک لاگو رہے گی۔ اس کے علاوہ شارجہ کے معروف تفریحی پارکس کو کرونا وائرس کے خدشے کے باعث عوام کے لیے بند کیا جا رہا ہے۔

عارضی بندش کا شکار ہونے والے ان پارکس میں شارجہ نیشنل پارک، المہتّا پارک، ابو شگارا، سٹریٹ الفیاہ 1 اینڈ 2 پارکس، النہدہ، الممزر، الصفیہ، النصیریہ، المناخ، گرین بیلٹ فار ویمن، الفشط اور الرولا شامل ہیں۔حکام کے مطابق ان پارکس میں روزانہ عوام ہزاروں کی گنتی میں آتے ہیں، تاہم کورونا وائرس کے باعث یہ خدشہ رہتا ہے کہ کسی متاثرہ شخص سے وائرس دیگر افراد میں منتقل نہ ہو جائے، اسی وجہ سے ان تفریحی پارکس کو عوام کے لیے عارضی طور پر بند کیا جا رہا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا