English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ: ٹرمپ حامیوں کے اسلام مخالف مظاہرے منسوخ

share with us

امریکہ:24اگست 2017(فکروخبر /ذرائع) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے ملک کی 36 ریاستوں میں متوقع اسلام مخالف مظاہرے منسوخ کر دئیے گئے۔مسلمان مخالفت کی وجہ سے پہچانے جانے والےا ور گذشتہ ماہِ جون میں "شریعت مخالف مارچ" کا اہتمام کرنے والے ٹرمپ حامیوں کے تشکیل کردہ "ایکٹ فار امریکہ" گروپ کے 9 ستمبر کو 36 ریاستوں میں متوقع مظاہروں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

وائٹ ہاوس کے ہیڈ اسٹریٹجسٹ سٹیفن بینن کی بریٹبرٹ انٹر نیٹ خبر سائٹ سے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں منسوخی کے فیصلے کی وجہ، امریکہ اور یورپ میں پیش آنے والے، حالیہ تشدد کے واقعات کو دکھایا گیا ہے۔تاہم مسلمان سول سوسائٹی امریکن۔ اسلام ریلیشن کونسل کی طرف سے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مظاہروں کی منسوخی "سفید فام برتری اور اسلام فوبیا کے خلاف ایک فتح ہے"۔بیان میں مذکورہ فیصلے پر ممنونیت کا اظہار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ریاست ورجینیا کے شہر شارلٹس وِل کے بعد 19 اگست کو بوسٹن میں ایک بڑے جلوس کا ارادہ رکھنے والے انتہائی دائیں بازو کے گروپ صرف 100 کے قریب مظاہرین اکٹھے کر سکے تھے جبکہ اسی دن اس گروپ کے خلاف فاشسٹ مخالف مظاہرین کی تعداد 40 ہزار کے قریب پہنچ گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا