English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی تشدد میں ہلاکتوں کے بعد امت شاہ نے کہا : اپوزیشن جماعتیں لوگوں کو اکسا کر کروارہی ہیں فسادات

share with us

بھونیشور28فروری2020مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بناتے ہوئے لوگوں کو گمراہ کرکے اور انہیں اشتعال دلا کر فساد پھیلانے کا الزام لگایا اور دعوی کیا کہ شہریت (ترمیمی) قانون (سی اےاے) سے ملک کے ایک بھی مسلمان اور اقلیت کے ایک بھی فرد کی شہریت پر کوئی آنچ نہیں آئے گی۔

سی اے اے کے سلسلے میں دہلی کے شمال مشرقی حصے میں اسی ہفتے خوفناک فسادات کی اطلاعات کے درمیان یہاں عام لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا، ’’میں ملک کے عوام سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ اپوزیشن کے لوگ سی اے اے کے معاملے میں بھرم پھیلا کر اور لوگوں کو اکسا کر فسادات کرا رہے ہیں۔‘‘

کانگریس، مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی، سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ذریعہ سی اے اے کی مخالفت کرنے پر شاہ نے کہا، ’’کانگریس، ممتا دی دی ، ایس پی، بی ایس پی یہ سارے لوگ سي اےاے کی مخالفت کر رہے ہیں ۔ یہ کہہ رہے ہیں کہ اس سے اقلیتوں کے حقوق چلے جائیں گے۔ اتنا جھوٹ کیوں بولتے ہو۔ میں آج پھر سے یہاں کہنا چاہتا ہوں کہ سی اے اے سے ملک کے ایک بھی مسلمان، اقلیت کے ایک بھی فرد کی شہریت پر کوئی آنچ نہیں آئے گی۔ سی اےاے شہریت لینے کا قانون ہے ہی نہیں، بلکہ شہریت دینے کا قانون ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ مرکز کی نریندر مودی کی حکومت مشرق کا پسماندہ علاقے اور خاص طور پر اڈیشہ بہترین ریاست بنے اس سمت میں قدم اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’میں آپ کو مودی جی کے نمائندے کے ناطے یقین دلانے آیا ہوں کہ مشرق کا پسماندہ علاقہ اور خاص طور یہ اڈیشہ بہترین ریاست بنے، اس سمت میں ہم کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا