English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی حکومت نے لاکھوں ملازمتیں دینے کا اعلان کردیا

share with us

ریاض:27/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع) سعودی عرب نے سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا، اس سلسلے میں 16 لاکھ ملازمتیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 2020تک سیاحت سے مقامی آمدنی میں 10 فیصد تک اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکام نے مملکت میں سیاحت کے فروغ اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے، سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزارت سیاحت کے قیام کا فرمان جاری کیا ہے۔

اس حوالے سے سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب کا کہنا ہے کہ وزارت سیاحت 16 لاکھ تک اسامیاں فراہم کرے گی، اس اقدام سے سال2020تک سیاحت سے مقامی آمدنی میں 10 فیصد تک اضافہ ہوگا سعودی حکومت ملک میں سیاحت کو آمدنی اور روزگار کا بنیادی ذریعہ بنانے کے لیے وزارت کو مطلوب تمام سہولیات مہیا کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاحت کی قومی حکمت عملی کا مقصد سیاحوں کو جامع خدمات اور پرکشش سیاحتی پیشکشیں فراہم کرنا ہے۔ وزارت سیاحت موجودہ اور نئے سرمایہ کاروں کو سیاحتی پروگراموں کے حوالے سے پرکشش ماحول فراہم کرے گی۔

احمد الخطیب نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں جلد نئے منصوبے دیکھنے کو ملیں گے، سعودی لڑکوں اور لڑکیوں کو سیاحت کے  شعبے سے منسلک کرنے کے لیے تیار کیا جائے گا۔‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا