English   /   Kannada   /   Nawayathi

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌کا اعلان کردیا گیا

share with us

دبئی:27/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع) متحدہ عرب امارات میں‌ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ کا اعلان کردیا گیا.غیرملکی خبررساں‌ ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں‌ مارچ کے مہینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں‌ کمی کا اعلان کردیا گیا.

متحدہ عرب امارات میں سپر 98 پیٹرول فی لیٹر 2.16 درہم میں دستیاب ہوگا جبکہ اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 2.04 درہم مقرر کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ای پلس 91 پیٹرول فی لیٹر 1.97 درہم میں دستیاب ہوگا جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر 2.25 درہم ہوگی

واضح رہے کہ  فروری 2020 کے مقابلے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے،

گزشتہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں، گزشتہ ماہ سپر 98 اور اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت بالترتیب 2.24 درہم اور 2.12 درہم فی لیٹر تھی۔فروری میں ای پلس 91 پیٹرول کی فلیٹر قیمت 2.05 درہم تھی جبکہ ڈیزل کی قیمت 2.40 مقرر کی گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا