English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ دارالھدی الاسلامیہ کیرلا کے تخصص فی قسم الفقہ واصولہ کے اساتذہ و طلبہ کے لئےجامعہ ضیاء العلوم کنڈلور میں محاضراتی ورکشاپ

share with us

:27/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)جامعہ دارالھدی  الاسلامیہ ریاست کیرلا کے مشہورترین اداروں میں شامل ہے جہاں دوسالہ تخصص فی قسم الفقہ کا نظام بھی ہے ۔اس شعبہ کے سال اول ودوم کے کل ستر طلبہ  اپنے اساتذہ کے ساتھ علمی استفادہ کی غرض سے جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور حاضر ہوئے۔جن کے لئے فقہی وعلمی محاضرات کا 26/27/بروز بدھ ۔جمعرات دو روزہ پروگرام ترتیب دیا گیا تھا ۔سب سے پہلے ایک افتتاحی نشست رکھی گئی جس میں ناظم جامعہ مولانا عبیداللہ ابوبکر ندوی صاحب دامت برکاتہم نے افتتاحی کلمات کے ذریعہ دوروزہ ورکشاپ کی ترتیب سے آگاہ کرتے ہوئے طے شدہ محاضرات کی اہمیت کو بیان کیا اور واردین سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی نصیحت کی۔
یہ ورکشاپ افتتاحی نشست کے علاؤہ چار محاضراتی نشستوں پر مشتمل تھا۔پہلی نشست میں القواعد الخمسۃ  الفقھیۃ الاساسیۃ کے عنوان پر جامعہ کے استاذ مفتی فیاض احمدبرمارے حسینی نے محاضرہ پیش کیا ۔دوسری نشست میں خطۃ البحث والتحقیق عناصرھا وفوائدھا کے عنوان پر جامعہ کے استاذ مفتی صابرحسین ندوی نے محاضرہ پیش کیا۔تیسری نشست میں اھمیۃ کتاب الام وخصائصہ کے عنوان پر محاضرہ پیش کیا۔چوتھی نشست نماز معاف بعد ناظم جامعہ مولانا عبیداللہ ابوبکر ندوی صاحب نے الفقہ الشافعی فی ضوء الکتاب والسنۃ کے عنوان پر محاضرہ پیش کرنے کے بعد ایک جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا جس میں آئے ہوئے مہمان طلبہ نے نعتیہ کلام پیش کیا نیز جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور کے طلبہ نے بھی اللجنۃ الثقافیہ کی طرف سے تقاریر ونعتیہ کلام سے مظاہرہ کیا۔جلسہ کے اخر میں محاضرین کا جامعہ دارالھدی الاسلامیہ کی طرف سے مومنٹو کے ذریعہ اعزاز کیا گیا اور جامعہ کا خصوصی اعزاز بھی کیا گیا۔
جمعرات کے دن پہلی نشست میں الرسالۃ الاسلامیہ الی الانسانیۃ کے عنوان پر استاذ جامعہ مولانا ضمیر احمد رشادی نے حاضرہ پیش کیا اور آخری نشست میں استاذ جامعہ مولانا الیاس ندوی صاحب کنڈلوری نے تحریک ندوۃ العلماء فی منطقۃ الھند ورجالھا
کے عنوان پر بڑا قیمتی محاضرہ پیش کیا ۔واضح رہے کہ ان تمام محاضرات کے آخر میں طلبہ کی طرف سے مناقشہ اور سوالات کئے گئے جن کے جوابات دینے کی کوشش کی گئی۔اس دوران جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور کے شعبہ تدریب افتاء کا بھی معائنہ کیا اس شعبہ کی کارکردگی سے کافی متاثر ہوئے ۔ جامعہ دارالھدی کے اساتذہ و طلبہ نے اپنے تاثرات میں اس کامیاب  فقہی ورکشاپ کے انعقاد پر جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور کے ناظم صاحب  اساتذہ اورطلبہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کرا کر فقہ شافعی کے ساتھ فکر شافعی کو تمام شوافع علاقوں تک عام کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا