English   /   Kannada   /   Nawayathi

غرب اردن میں یہودیوں کے لیے 46 ہزار گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا انکشاف

share with us

مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔ مرکز اطلاعات فلسطین+-
اسرائیل کی ایک خاتون وزیر نے انکشاف کیا ہے حکومت مقبوضہ مغربی کنارے میں 46،000 نئے ہاؤسنگ یونٹ بنانے کے منصوبوں کی تیاری کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صدی کے مبینہ معاہدے پر عمل درآمد کے بعد یہ تعداد 3 گنا بڑھا دی جائے گی۔

عبرانی چینل "20" نے  بدھ کے روز "ہائوسنگ" کی اسرائیلی وزیرہ یفعات شاشا بیٹون کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہوں نے وزارت کی منصوبہ بندی ٹیموں کو مغربی کنارے میں آبادی کو بڑھانے کے منصوبے تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کے اس منصوبے تحت آئندہ کچھ عرصے کے دوران 46 ہار گھروں کی تعمیر کا منصوبہ زیرغور ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے سنچری ڈیل منصوبے  پر عمل درآمد کے بعد یہ تعداد تین گنا بڑھ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے "صدی کی ڈیل" کو عمدہ قرار دیا ہے اور وہ پہلی بار امریکی تعاون سے وادی اردن کے علاقے میں اسرائیلی خودمختاری کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کریں گے۔

اسرائیلی وزیرہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے منظوری کے بعد مغربی کنارے میں تقریبا 4 4 ہزار نئے ہاؤسنگ یونٹس تعمیر کیے جائیں گے۔ یفعات نے بتایا کہ گذشتہ سال وزارت سنھبالنے کے بعد وہ انہوں نے القدس میں 1077 گھروں کی تعمیر کی منظوری دی تھی۔

اسرائیلی وزیرہ کا یہ اعلان بیت المقدس شہر کے مشرق میں "E1" نامی سیکٹر میں 3500 گھروں کی تعمیر فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے حال ہی میں سیکٹر ای ون میں 3500 گھروں کی تعمیر کی منظوری دی تھی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ عالمی برادری فلسطین میں یہودی کالونیوں اور ان میں بنائے گئے گھروں کو بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیتی ہے۔ فلسطین میں اسرائیلی آبادکاری جنیوا کنونشن اورسلامتی کونسل کی قراردادوں کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا