English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی اگلے ہفتے تک ادلب سے شامی فورسز کو پسپا کر دے گا،ترک صد ایردوآن

share with us

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ترک فوج ادلب میں شامی فورسز کو ان کی چوکیوں سے رواں ہفتے پسپا کر دے گی۔ بدھ کے روز ایردوآن کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب شامی فورسز روسی فضائی مدد کے ذریعے ادلب میں پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس عسکری پیش قدمی کی وجہ سے شامی صوبے ادلب سے قریب ایک ملین افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔ ترکی اس خطے میں باغیوں کی امداد کے لیے اپنے سینکڑوں فوجی تعینات کر چکا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا