English   /   Kannada   /   Nawayathi

نئی مہاجر بستیوں کے قیام کا منصوبہ، یونانی جزیرے پر چوتھے روز بھی احتجاج

share with us

:27/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)یونان میں لیسبوس اور چیوس جزائر پر مہاجرین کے نئے حراستی مراکز کی تعمیر کے حکومتی منصوبے کے خلاف مقامی رہائشیوں کی جانب سے چوتھے روز بھی احتجاج جاری ہے۔ ان جزائر پر پہلے ہی مہاجرین کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق چند مواقع پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ لیسبوس میں مظاہرین نے ایک فوجی کیمپ کا محاصرہ بھی کیا۔ اسی تناظر میں یونانی وزیراعظم کیراکوس مِتسوتاکیس (Kyriakos Mitsotakis) نے لیسبوس، چیوس اور ساموس جزائر کے میئرز سے ملاقات بھی کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا