English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنیوا میں لییبا کے متحارب گروہوں کے درمیان امن مذاکرات

share with us

:27/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)اقوام متحدہ کی زیرنگرانی جنیوا میں لیبیا کے متحارب فریقوں کے رہنماؤں کے درمیان امن مذاکرات ہوئے۔ ان مذاکرات کی وجہ ان متحارب گروہوں کے درمیان طرابلس پر قبضے کے لیے جاری لڑائی ہے۔ اس ملاقات کے چند ہی گھنٹوں بعد لیبیا کی ہائی کونسل آف اسٹیٹ کی جانب سے اقوام متحدہ کو ارسال کردہ ایک خط میں مطالبہ کیا گیا کہ یہ مذاکرات اس وقت تک معطل کر دیے جائیں، جب تک کہ عسکری مذاکرات میں خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوتی۔ واضح رہے کہ لیبیا کے مشرق میں ایک متوازی حکومت قائم ہے اور خلیفہ حفتر کی زیرقیادت یہ فورسز دارالحکومت طرابلس پر قبضے کی کوشش میں ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا