English   /   Kannada   /   Nawayathi

تشدد کے دوران مارے گئے افراد کو ۲ لاکھ معاوضہ دے گی سرکار

share with us

دہلی تشدد میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے حق میں دو دو لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نیز زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ نے ایک سینئر افسر کے حوالہ سے یہ اطلاع دی۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اب تک 27 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ معاوضہ حکومت کی موجودہ اسکیم کا ایک حصہ ہے جو متاثرین کے اہل خانہ کو امدادی فنڈ سے اس طرح کے واقعات پر فراہم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا، ’’مستحقین کی شناخت میڈیکو لیگل معاملے کی بنیاد پر کی جائے گی۔ ہم نے پہلے ہی اسپتال انتظامیہ سے بات کر لی ہے۔ امدادی رقوم مستحقین کے بینک کھاتوں میں منتقل کردی جائیں گی۔‘‘

خیال رہے کہ کیجریوال حکومت نے تشدد میں شہید پولیس اہلکار رتن لال کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ کنبے کے ایک فرد کو نوکری بھی دی جائے گی۔ بدھ کے روز وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے تشدد زدہ شمال مشرقی دہلی کا دوہ کر کے حالات کا جائزہ لیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا