English   /   Kannada   /   Nawayathi

حکومت کا 35 ہزار خواتین کو روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ

share with us

ریاض :26/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع) سعودی حکام نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کے شعبوں میں ہزاروں خواتین کو برسر روزگار لانے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت کچھ سال قبل ہی خواتین کو آزادی کی نعمت سے نوازا ہے جس کے بعد موسیقی اور کار ریس سمیت تمام شعبوں میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے اب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تمام شعبوں میں مکمل طور پر سعودی شہریوں کو ملازمت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد 35 ہزار سعودی خواتین برسر روزگار تو آجائیں گی لیکن ہزاروں غیر ملکی ملازمین بے روزگار ہوجائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق تاحال انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سعودی شہریوں کی شرح 42.9 فیصد ہے جو تعداد کے اعتبار سے 1 لاکھ 12 ہزار سے 843 بنتی ہے۔

سعودی وزارت مواصلات نے وژن 2030 کے تحت گزشتہ دو سالوں کے دوران 34 سے زائد خواتین کو ملازمت فراہم کی تھی اور اب مزید 35ہزار سعودی خواتین کو ملازمت دی جائے گی۔

وزارت نے سالانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونکیشن کے شعبوں کی سعودائزیشن کا جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

وزارت مواصلات کا کہنا تھا کہ بڑی کمپنیوں پر زیادہ زور دیا جائے گا، سعودائزیشن کی سکیم بتدریج نافذ ہوگی، اس بات کی کوشش کی جائے گی کہ چھوٹے اور درمیانے سائز کی کمپنیوں کی ترقی سعودائزیشن کی شرح بڑھانے سے متاثر نہ ہو۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا