English   /   Kannada   /   Nawayathi

شاہ سلمان بن عبد العزیز کا بڑا فیصلہ، حکم نامہ جاری

share with us

ریاض :26/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے سعودی عرب کی کابینہ میں نئے وزراء کو شامل کیا ہے جبکہ کچھ وزیر اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی کابینہ میں رد و بدل کرتے ہوئے نئے وزرا شامل کیے گئے ہیں، اس سلسلے میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کے احکامات پر ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کو دارالحکومت ریاض سے جاری ہونے والے شاہی فرمان کے مطابق شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی فرمان جاری کر کے متعدد فیصلے کیے ہیں۔

حکم نامہ کے مطابق وزیر سول سروس سلیمان الحمدان اور سرمایہ کاری اتھارٹی کے سربراہ ابراہیم العمر کو سبکدوش کر دیا گیا ہے، اس کے علاوہ وزارت سول سروس کو وزارت محنت وسماجی فروغ میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے دونوں وزارتوں کو ضم کرنے کے بعد نئی وزارت کا نام وزارت ہیومن ریسورسز و سماجی فروغ رکھا جائے گا۔

شاہی فرمان میں محکمہ سیاحت و قومی ورثے کو وزارت میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور نئی وزارت کا نام وزارت سیاحت رکھا جائے گا، شاہ سلمان نے اسپورٹس اتھارٹی کو وزارت میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور نئی وزارت کا نام وزارت اسپورٹس رکھا جائے گا، شاہ سلمان نے شہزادہ عبد العزیز بن ترکی بن فیصل آل سعود کو وزیر سپورٹس مقرر کردیا ہے۔

شاہی فرمان میں مزید کہا گیا ہے کہ ماجد الحقیل کو وزارت بلدیات و دیہی امور کا قلم دان سونپا گیا ہے  وہ اپنے سابقہ فرائض کے ساتھ وزارت بلدیات کا کام بھی کریں گے۔

خادم حرمین شریفین نے وزیر اطلاعات ترکی الشبانہ کو سبکدوش کر کے ڈاکٹر ماجد القصبی کو وزارت کا قلم دان سونپ دیا ہے۔ شاہی فرمان کے مطابق محمد بن عبد اللہ العمیل کو کابینہ کے سیکرٹری جنرل کا نائب مقرر کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ شاہ سلمان نے انجینئرخالد الفالح کو وزارت سرمایہ کاری جبکہ احمد الخطیب کو وزارت سیاحت کا قلم دان سونپا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا