English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں عالیہ رابعہ اور مفتیان کے اعزاز میں منعقد کی گئی الوداعی نشست 

share with us

امسال کل چورانے طلباء اور تین مفتیان سندِ فراغت حاصل کررہے ہیں 

بھٹکل / 26فروری2020(فکروخبر نیوز)  جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے شعبہئ عالمیت سے تاریخ کا سب سے بڑا بیج فراغت حاصل کررہا ہے۔ امسال عالیہ رابعہ سے کل 94طلباء اور دار الافتاء سے تین طلباء فراغت حاصل کررہے ہیں جو اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔فراغت پانے والے طلباء اپنی تعلیمی روداد سنانے کے لیے ایک درسگاہ کے احاطہ میں ایک خوبصورت اسٹیج سجایا گیا جس کی تیاریاں گذشتہ ایک ہفتہ سے چل رہی تھیں۔ جملہ فارغین اور ان کے سرپرستان کو اس جلسہ میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی، اس کے علاوہ آس پاس کے اداروں کے ذمہ داروں کو بھی دعوت نامے ارسال کیے گئے۔یہ جملہ تیاریاں ان فارغین کے اعزاز کے لیے کی گئیں جو آج وارثینِ انبیاء کی فہرست میں شامل ہوگئے، اس پر ان کی زبان اللہ کے ذکر وشکر سے تر ہے۔

f3102c3d-d206-4af8-aae4-aa273a434feb

 

اپنے اپنے تأ ثرات میں انہو ں نے جامعہ کی درودیوار کے درمیان گذرے حسین لمحات کو یاد کرکے اس بات کا عزم کیا کہ وہ جامعہ کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ یہاں کے اساتذہ، ذمہ داران کے ان پر کافی احسانات ہیں جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ ساتھ ہی ساتھ  فارغین اپنے والدین اور رشتہ داروں کو بھی یاد کررہے تھے جن کی محنتوں نے انہیں آج اس اعزاز سے نوازا۔ یقینا ان کی کوششیں نہ ہوتیں تو آج وہ جامعہ کے بجائے کسی اور عصری تعلیم کے طالب علم ہوتے اور اتنے بڑی سعادت سے محروم ہوجاتے جو بڑے سے بڑے عصری تعلیم میں زیر تعلیم ہونے پر حاصل نہیں ہوسکتی۔

 

 068522f5-210a-479c-acd7-11e26c9e015e
    امسال فارغین کی تعداد کو دیکھتے ہوئے الوداعی پروگرام تین نشستوں میں منقسم کیا گیا ہے جس کی پہلی نشست آج بعد ظہر منعقد کی گئی جس میں کل ستائیس فارغین نے اپنے تأثرات پیش کیے۔ اس کی دوسری نشست بعد عشاء منعقد ہوگی اور تیسری نشست 2/ رجب بروز جمعرات صبح سوا نوبجے منعقد ہوگی۔ 

 

547726c8-492a-4ded-91b0-bddbd81f3c52

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا