English   /   Kannada   /   Nawayathi

سابق اسرائیلی آرمی چیف کا غزہ کی پٹی پر طاقت کے استعمال پر زور

share with us

مقبوضہ بیت المقدس :26/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)اسرائیل کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ گابی اشکنزئی نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی اور عسکری اداروں کی طرف سے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف بار بار دھمکی آمیز بیانات ناقابل فہم ہیں۔ ہمیں یہ ادراک کرنا ہوگا کہ غزہ کی پٹی ایک باغی علاقہ بن چکا ہے اور ہمیں طاقت کے ذریعے اس بغاوت کوکچلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی ایک خوفناک علاقہ بن چکا ہے جو فلسطینی مزاحمت کاروں کی محفوظ جنت ہے۔ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کو اپنے دفاع کے لیے طاقت کا استعمال کرنا ہوگا۔ ہمارے پاس  صرف ایک ہی راستہ بچا ہے اور وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف طاقت کااستعمال ہے۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوج کے درمیان ہونے والی ایک روزہ جھڑپ کےبعد مصر اور اقوام متحدہ کی کوششوں سے عارضی جنگ بندی کی گئی ہے۔غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں کے جواب میں عسقلان اور اطراف میں راکٹ حملے کیےگئے۔

جنرل اشکنزئی کا کہنا تھا کہ اسلامی جہاد کا خیال ہے کہ وہ جو چاہے کرسکتی ہے۔ اس کے جواب میں ہمیں بھی اپنا دفاع کرنا ہوگا۔ ہمیں یہ اداراک کرنا ہوگا کہ غزہ کے خطرے کو کیسے ختم کیا جاسکتا ہے۔ ہم ایک خوفناک اور خطرناک گروپ کا سامنا کررہےہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا