English   /   Kannada   /   Nawayathi

ادلیب کے معاملے میں ہم ترکی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، مائیک پومپیو

share with us

:26/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو  کا کہنا ہے کہ شامی علاقے ادلیب میں ترکی کے ہمراہ ہم  کیا کچھ کر سکنے کا مشاہدہ کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

ادلیب کی پیش رفت کا ذکر کرنے والے پومپیو   نے اسد انتظامیہ کے یہاں پر فوجی فتح حاصل  نہ کر سکنے کی وضاحت کرتے ہوئے  کہا کہ"اسد قوتوں کے حملے   ہمارے نیٹو میں اتحادی ملک ترکی کے ساتھ جھڑپوں کے خطرات کو شہہ دے رہے ہیں۔  لہذا اس معاملے میں  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 2254 نمبر کی قرار داد  کے مطابق  مستقل فائر بندی اور اقوام متحدہ  کی قیادت میں مذاکرات   لازمی ہیں۔  جیسا کہ صدر ٹرمپ نے بروز منگل کہا تھا کہ ترکی کے  ساتھ مل کر کیا کچھ کر سکنے کا  جائزہ لینے کے لیے ہم مل جل کر کام کر رہے ہیں۔ "

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا