English   /   Kannada   /   Nawayathi

الشباب تنظیم کا اہم سرغنہ اور اس کی اہلیہ مارے گئے ہیں: امریکی فوج

share with us

:26/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)امریکہ کی افریقی  عسکری کمان  افریکوم    نے بتایا ہے کہ   الشباب  کا سرغنہ اوراس کی اہلیہ   مارے گئے ہیں جو کہ  کینیا کے امریکی فوجی اڈ ے پر حملے میں ملوث تھا۔

 افریکوم   نے  22 فروری کو  صومالیہ  میں ایک فضائی حملے  کے بارے میں پریس بریفنگ  کے دوران بتایا کہ  کینیا    کے امریکی فوجی اڈے پر حملے  میں ملوث الشباب کے ایک سرغنہ اور اس کی اہلیہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

 واضح رہےکہ الشباب دہشتگرد تنظیم نے  5 جنوری کو  امریکی  فوجی اڈے پر حملہ  کیا تھا جس میں 2 شہریوں اور1 فوجی  سمیت امریکی وزارت دفاع کے 3 ملازم ہلاک ہو گئے تھے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا