English   /   Kannada   /   Nawayathi

کپل مشرا سمیت بی جے پی کے تین رہنماوں پر اشتعال انگیز بیان بازی پر مقدمہ درج کیا جائے : دہلی ہائی کورٹ

share with us

:26/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)دہلی ہائی کورٹ نے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا، ڈی سی پی (جرائم) سے پوچھا کہ کیا انھوں نے بی جے پی لیڈر کپل مشرا کا مبینہ طور پر نفرت پھیلانے والا بیان دیکھا۔ اس ویڈیو کلپ کو دیکھا ہے جس میں انھوں نے اشتعال انگیز تقریر کی؟ بعد ازاں کپل مشرا کے ویڈیو کو عدالت میں چلایا گیا۔ ہائی کورٹ نے سالیسیٹر جنرل سے کہا کہ وہ پولس کمشنر سے بی جے پی کے تین لیڈروں کے ذریعہ مبینہ طور پر نفرت پھیلانے والی تقریر دینے کے معاملے میں کیس درج کرنے کو کہیں۔

دراصل حقوق انسانی کارکن ہرش مندر اور فرح نقوی کی جانب سے داخل عرضی میں تشدد واقعہ کی عدالتی جانچ کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دیے جانے اور تشدد میں زخمی لوگوں کو معاوضہ دینے کے ساتھ ساتھ متاثرہ علاقوں میں فوج تعینات کرنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا گیاتھا

یادرہے کہ کپل مشرا نے تین روز قبل سی اے اے مخالف مظاہرین کے خلاف بیان بازی کرتے ہوئے ایک خاص فرقہ کے افراد کو اکسا نے کی کوشش کی تھی اور دھمکی دی تھی کہ وہ ٹرمپ کے جانے کے انتظار میں ہیں اور اگر راستہ نہیں کھلتا تو پھر وہ پولس کی بھی نہیں سنیں گے،جبکہ بی جے پی مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکرنے بھی دہلی اسمبلی انتخابات کے دوران انتہائی شرمناک بیان دیا تھا 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا