English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی تشدد کو لے کر طلبا کا کیجروال کی رہاش کے باہر مظاہرہ ،کئی طلبا حراست میں

share with us

:26/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)

 

شمال مشرقی دہلی کے متاثرہ علاقوں میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کرفیو لگانے اور فوج بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کیجریوال نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ ’’میں پوری طرح سے لوگوں کے رابطہ میں رہا ہوں۔ حالات فکر انگیز ہیں۔ پولس اپنی سبھی کوششوں کے باوجود حالات کو قابو میں کرنے اور اعتماد بڑھانے میں ناکام ہے۔ باقی متاثرہ علاقوں میں فوراً کرفیو لگایا جائے اور فوج کو طلب کیا جائے۔ میں وزیر داخلہ کو اس سلسلے میں لکھ رہا ہوں۔‘‘

بتادیں کہ گزشتہ رات جامعہ ملیہ اسلامیہ اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبانے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی رہائش کے باہر مظاہرہ کیا۔ ناراض طلبا کا یہ مظاہرہ شمال مشرقی دہلی میں ہو رہے تشدد کو لے کر تھا۔ نعرہ بازی کر رہے طلبا امنبحالی کے لیے دہلی حکومت کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدام سے غیر مطمئن تھے۔ پولس نےمظاہرہ کر رہے طلبا کو حراست میں لے کر وزیر اعلیٰ کی رہائش کے باہر چل رہا دھرنا جبراً ختم کروادیا۔

وزیر اعلیٰ رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کر رہے یہ طلبا دہلی تشدد میں سخت کارروائی اور امن بحال کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ان طلبا کو منتشرکرنے کے لیے پولس نے واٹر کینن کی مدد سے پانی کی بوچھار بھی کی۔ اروند کیجریوالکے گھر کے گھیراؤ کا فیصلہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق طلبا اور جامعہ کوآرڈنیشن کمیٹی نے کیا تھا۔ مظاہرین وزیر اعلیٰ رہائش کے باہر بدھ کی علی الصبح3.30 بجے تک ڈٹے رہے۔ اس کے بعد مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کااستعمال کیا گیا۔

جامعہ کو آرڈنیشن کمیٹی نے پولس کے ذریعہ کی گئی کارروائیکے تعلق سے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’’ابھی تک وکیلوں کو طلباسے ملنے کی اجازت نہیں ملی ہے۔ پولس انھیں آزاد نہیں کر رہی ہے۔ ان پر واٹر کیننکا استعمال کیا گیا اور پھر ان کی پٹائی کی گئی۔ ان کے فون سوئچ آف ہیں۔ ہم طلبااور سابق طلبا کی سیکورٹی اور صحت کے بارے میں فکرمند ہیں، جنھیں سول لائنس پولساسٹیشن میں حراست میں رکھا گیا ہے۔‘‘

دہلی تشدد: نصف شب کو جے این یو-جامعہ طلبا نے کیجریوال کے گھر کا کیا گھیراؤ  

دراصل منگل کی دیر رات کیجریوال کی رہائش گاہ کے باہرمظاہرہ کر رہے طلبا نے اکٹھا ہو کر دہلی میں تشدد کے لیے ذمہ دار لوگوں کے خلافکارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس دوران ان لوگوں نے نعرے بھی لگائے۔ شمال مشرقی دہلیمیں متاثرہ علاقوں میں تشدد کے خلاف کارروائی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے مظاہرین نےکیجریوال سے مقامی اراکین اسمبلی کے ساتھ نجی طور پر تشدد سے متاثرہ علاقوں کادورہ کرنے اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے امن مارچ نکالنے کے لیے کہا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا