English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی مسجد پر شر پسند عناصر کا حملہ ، مسجد پر بھگوا جھنڈا لہرایا گیا

share with us

شمال مشرقی دہلی میں تشدد کے واقعات پر قابو تو پا لیا گیا ہے، لیکن کچھ علاقے ایسے ضرور ہیں جہاں تشدد ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق گوکل پوری واقع ایک مسجد کو کچھ سماج دشمن عناصر نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس مسجد کو گزشتہ روز نذر آتش کیا گیا تھا اور آج ایک بار پھر اس کے ستونوں کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس واقعہ سے مقامی لوگ کافی دہشت میں ہیں۔

بتادیں کہ گزشتہ روز دہلی کے اشوک نگر میں ایک مسجد کو آگ لگادی گئی تھی ،جئے شری رام اور ہندووں کا ہندوستان کا نعرہ لگاتے ہوئے ایک بھیڑ نے مسجد کو گھیر لیا تھا اور مینار پر ہنومان کا جھنڈا لگا دیا تھا ، جبکہ مسجد کے آس پا س کی دکانوں کو لوٹا گیا جس مین ایک جوتے چپل کی دکان بھی شامل ہے ، دی وائر کی رپورٹ کے مطابق مقامی لوگون نے بتایا کہ لوٹ پاٹ کرنے والے لوگ ان کے علاقے کے نہیں تھے ، اس علاقے میں زیادہ تر ہندو ہین لیکن لیکن کچھ مسلمان بھی ہیں ،آگ لگنے کے بعد آگ بجھانے کے لئے کچھ اہلکار پہونچے تھے لیکن پولس نہیں پہونچی ، مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ کہ پولس نے علاقے سے مسلم کمیونٹی کے لوگوں کو نکال لیا ہے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا