English   /   Kannada   /   Nawayathi

ندوۃ العلما لکھنو میں زیر تعلیم بھٹکل کے ایک اور طالب علم مولوی محمد رزان رکن الدین حفظِ قرآن کی دولت سے سرفراز

share with us

:25/ فروری 2020(فکروخبر/موصولہ رپورٹ )قرآن مجید بڑا غیرت مند ہے، اس کو یاد کرنے سے زیادہ اہم اس کو یاد رکھنا ہے، معمولی سی غفلت سے یہ دل و دماغ سے نکل جاتا ہے۔ ان کلمات کا اظہار حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی دامت برکاتہم نے مجلس میں مولوی محمد رزان ابن ریاض رکن الدین کے حفظِ قرآن کی تکمیل کے موقع پر فرمایا۔
 حضرت مولانا نے مزید فرمایا کہ قرآن مجید میں اللّٰہ تعالیٰ نے پورے دین کو سمیٹ لیا ہے دین کو سمجھنے کے لیے قرآن مجید کا سمجھنا نہایت ضروری ہے،
آخر میں حضرت مولانا نے حفظِ قرآن پر مولوی رزان اور انکے والدین کو مبارک باد دی اور خیر وبرکت کی دعا دی۔
مجلس میں مہتمم دارالعلوم ندوۃالعلماء لکھنو مولانا ڈاکٹر سعید الرحمٰن صاحب ندوی، مولانا نذرالحفیظ صاحب  ندوی، مولانا خالد صاحب ندوی اور مولانا عبدالسلام صاحب ندوی کے علاوہ مہمانان اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

 طلباء بهٹکل دارالعلوم ندوۃ العلماء کی طرف سے موصوف کو دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے ، دعا کرتے ہیں کہ ان کا یہ عمل دنیا وآخرت میں ان کے لیے فلاح وسعادت کا باعث بنے۔آمین


طلباءِ بهٹکل دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا