English   /   Kannada   /   Nawayathi

علی پبلک اسکول بھٹکل سے فراغت حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں منعقد کی گئی الوداعی تقریب 

share with us

سماج میں اچھا انسان بننے کے لیے تعلیم ضروری :  صدرِ انجمن مزمل قاضیا 

بھٹکل 25/ فروری 2020(فکروخبر نیوز) علی پبلک اسکول بھٹکل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دسویں جماعت کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد امسال پہلا بیج فراغت حاصل کررہا ہے۔ آج ان فارغین کے اعزاز میں ہائی اسکول بلڈنگ کے احاطہ میں الوداعی نشست کاانعقاد کیا گیا جس میں ان طلباء نے اپنے مختصراً تعلیمی روداد پیش کی اور اس اسکول کے احاطہ میں بیتے لمحات یاد کرکے اشک بار ہوگئے۔ اپنے اساتذہ ومحسنین کا انہو ں نے تذکرہ کرکے ان کے احسانات کو زندگی بھر یاد رکھنے اور اپنے مستقبل کے لیے انہیں منارہئ نور بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہو ں نے سب سے زیادہ اپنے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ساتھ والدین کا بھی شکریہ ادا کیا جنہو ں نے ان کی تعلیم کے لیے اسلامی نہج اور اس کے طریقہئ تعلیم کو ترجیح دی اور ایک بہترین انسان بنانے کے لیے اسلامی خدمات کی روشنی میں اپنے نونہالوں کو آگے بڑھنے کے جذبہ کے ساتھ اپنے لختِ جگر کا داخلہ کرایا۔ طلباء نے اپنے اپنے انداز میں اپنی حسین یادوں کو یاد کیا۔ 
    اس موقع پر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے مدعو صدر انجمن حامیئ مسلمین بھٹکل جناب مزمل صاحب قاضیا نے کہا کہ سماج میں ایک بہترین انسان بننے کے لیے سب سے پہلی ضر ورت تعلیم ہے۔ اور اس بات سے سبھی واقف ہیں کہ تعلیم کے بغیر انسان ترقی نہیں کرسکتا۔ انہو ں نے اسکول کے بانی مولانا محمد الیاس صاحب سے اپنے تعلقات کا بھی تذکرہ کیا اور اسکول کی کامیابی اور اس جلسہ کے انعقاد پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مولانا کو مبارکباد پیش کی۔ مہمانِ خصوصی نے فارغ ہونے والے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اب کامیابی کے زینے طئے کرنے ہوں گے۔ اس راہ میں کبھی مشکلیں بھی آئیں گی، آپ کو ان سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ باد ہمیشہ یاد رکھیں امتحان کوئی مشکل مرحلہ نہیں ہے۔ آپ کو صرف امتحان کے لیے تعلیم حاصل نہیں کرنی ہے بلکہ معاشرہ میں ایک بہترین انسان بن کر زندگی گذارنے کے لیے تعلیم حاصل کرنی ہے۔ 
    اسکول کے بانی وجنرل سکریٹری مولانا محمد الیاس ندوی نے اس موقع پراپنے محسنین کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کی خدمات کی سراہنا کی۔ اپنے جملہ  محسنین میں انہوں نے خصوصی طور پر اسکول کے سابق نائب صدر حضرت مولانا عبدالباری صاحب ندوی رحمۃ اللہ کی کوششوں کا تذکرہ کیا۔ مولانا نے کہا کہ ایک مشن اور وژن لے کر اس اسکول کی بنیاد ڈالی گئی اور آج جتنا بھی اللہ کا شکریہ ادا کیا جائے کم ہے کہ آج دسویں جماعت سے یہ پہلا بیج سندِ فراغت حاصل کررہا ہے۔ مولانا نے اسکول کے قیام کے پس منظر اور اس کی تاریخ پر بھی مختصراً روشنی ڈالی۔ 
    اس موقع پر اسٹیج پر اسکول کے نائب صدر مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی، مدرسہ رحمانیہ منکی کے مہتمم مولانا شکیل احمد ندوی، مولانا خلیل الرحمن منیری، جناب محمد سعید دامودی، مولانا محمد فاروق قاضی ندوی، ناظم ِ جامعہ ماسٹر محمد شفیع صاحب اور دیگر مہمانان موجود تھے۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا