English   /   Kannada   /   Nawayathi

دائیں بازو کے نسل پرست حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: برطانوی پولیس

share with us

لندن:25/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع) برطانوی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں دائیں بازو کے نسل پرست حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ مڈلینڈ پولیس کے چیف کانسٹیبل ڈیو تھامپسن نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ کے اندر دائیں بازو کے نسل پرست منظم حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ طریق کار ہم نے یورپ خصوصاً مشرقی یورپ کے علاقوں میں دیکھا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جرمنی میں دائیں بازو کے شدت پسند حملے میں 9 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

چیف کانسٹیبل کا کہنا تھا کہ دائیں بازو کے برطانوی شدت پسند صرف باتیں نہیں کر رہے بلکہ وہ حملوں کے متعلق منصوبے بنا رہے ہیں، پولیس اس حوالے سے تیار ہے۔ 2016 میں برطانوی ممبر پارلیمنٹ جو کاکس بھی دائیں بازو کے نسل پرست حملے میں جان سے گئی تھیں اور فنزبری پارک مسجد پر بھی نسل پرست حملہ ہوا۔

چیف کانسٹیبل نے میڈیا انٹرویو میں بتایا کہ ابھی بھی سب سے زیادہ خطرہ اسلامی شدت پسندی سے ہے۔ خیال رہے کہ آج برطانوی پارلیمنٹ میں سزا یافتہ دہشت گردوں کی رہائی کے حوالے سے بل پر بحث ہوگی۔

ادھر بریگزٹ کے پہلے ہی دن نسل پرستوں نے برطانیہ کے نارفوک کاؤنٹی کے شہر ناروچ میں رہایشی ٹاور میں انگریزی نہ بولنے والوں سے نفرت کے نوٹس چسپاں کر دیے تھے جس سے غیر مقامی لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا