English   /   Kannada   /   Nawayathi

سی ا.ے اے پورے ملک کا مسئلہ ہے :  ڈی کے شیوا کمار 

share with us

بنگلورو 24/ فروری 2020(فکروخبر نیوز) شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) نے کانگریس پارٹی کو متأثر نہیں کیا ہے بلکہ یہ ایک عالمی مسئلہ بن گیا ہے لیکن بی جے پی قائدین کے لیے ہر جگہ کانگریس ہی نظر آتی ہے۔ وہ الزامات لگاتے نہیں تھکتے۔ ان باتوں کا اظہار کرناٹک کانگریس کے قدر آور لیڈر ڈی کے شیوا کمار نے کیا ہے۔ 
    شیو کمار نے بی جے پی رہنماؤں کی طرف سے لگائے الزامات پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لیڈران کے مطابق کانگریس پارٹی سی اے اے مخالف مظاہروں کو ہوا دے رہی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ہم نے سی اے اے کو مسئلہ کو عوام کے فیصلہ پر چھوڑ دیا ہے۔ اس کی مخالفت کرنے والے اپنے اپنے طریقوں سے مخالفت کررہے ہیں۔ عالمی سطح پر بھی اس مسئلہ پر تبادلہئ خیال کیا جارہا ہے۔ انہو ں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سی اے اے مسئلہ ان کے زیر بحث ہے اور اس کو لے کر مختلف ممالک ہندوستان کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطع کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ 
    انہو ں نے کہا کہ سی اے اے کے نفاذ کے بعد ہندوستان کے ساتھ بیرونی تعلقات میں تبدیلی واضح طور پر دیکھی گئی ہے۔ اس کی مثال یہ ہے کہ ہمارے قابل نوجوان امریکہ اور یوروپ میں بڑی تعداد میں برسر روزگار ہیں اور وہ وہاں اقلیت میں ہے۔ اب جس نگاہ سے انہیں دیکھا جارہا ہے وہ ظاہر ہے۔ 

اسی دوران  شیوکمار نے زور دے کر کہا کہ امولیا لیونا کو امداد دینے کا کوئی سوال نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ، "ہمیں صرف ایک مخصوص حدود میں ہی سیاست میں شامل ہونا چاہئے۔ جب ہمارے ملک سے متعلق معاملہ فروغ پا جاتا ہے تو قومی مفاد ہماری ترجیح بن جاتا ہے۔ ہم اپنے ملک کی توہین اور کسی دوسرے کا خیر مقدم کرنے کا جواز پیش نہیں کرسکتے ہیں۔ ہم اس اقدام کی حمایت نہیں کرتے ہیں۔"

اسی اثنا میں شیوکمار نے محسوس کیا کہ متعلقہ افراد کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ وہ لڑکی کیا کہنا چاہتی ہے۔ انہوں نے محسوس کیا ، "میں نے امولیہ کو کچھ نظریہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ لہذا ، ہمیں نہیں معلوم کہ وہ دراصل کیا کہنا چاہتی تھی۔ ہمیں معاملے میں جلد بازی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔"

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا