English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل تعلقہ اسپتال میں منعقد کیا گیا مفت طبی کیمپ 

share with us


بھٹکل 24/ فروری 2020(فکروخبر نیوز)  بھٹکل تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن نے آدرشا اسپتال اڈپی، تعلقہ اسپتال بھٹکل، اترکنڑا ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن، رنجن انڈین گیس، سالی گدے اسپورٹس کلب، کٹا ویرا یوا شکتی سنگھا ٰوغیرہ کے اشتراک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد بروز اتوار منعقد کیا گیا ہے۔ جس سے تقریباً 650افراد نے فائدہ اٹھایا۔ 
    رکن اسمبلی سنیل نائک نے اس کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ا سی طرح مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے مدعو ڈاکٹر اے راجا نے اپنے مفید مشوروں سے نوازتے ہوئے آئنندہ بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے کی ترغیب دلائی اور اس کے ذریعہ سے عوام کو ہونے والے فوائد پر بھی روشنی ڈالی۔
    اس موقع پر بھٹکل تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کے ذمہ داروں اور ممبران کے ساتھ آدرشا اسپتال اڈپی کا ایک بڑا عملہ بھی موجود تھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا