English   /   Kannada   /   Nawayathi

معہدالامام حسن البناء شہید بھٹکل کی طرف سے شائع تین کتابوں کی رونمائی تقریب

share with us

ناظم ندوۃ العلماء حضرت مولانا سید محمدرابع حسنی ندوی کے دستِ مبارک سے اجرا

لکھنو23/ فروری 2020(فکروخبر/تعظیم قاضی) کل 22 فروری بروز سنیچر بعد نماز عشاء حضرت ناظم صاحب کی مجلس میں معہد الامام حسن البنا شہید بھٹکل کی طرف سے شائع تین کتابوں کا رسم اجراء حضرت مولانا کےدستِ مبارک سے عمل میں آیا۔

معہد کی جانب سے شائع تینوں کتاب کہ نام یہ ہیں۔

1: رسول اکرم کی چالیس مجلسیں،مصنف(شاہ اجمل فاروق ندوی)۔

2:چالیس منتخب احادیث،مصنف(ڈاکٹر عبدالحمید اطہر ندوی)۔

3:آداب شاگردی،مصنف(ڈاکٹر عبدالحمید اطہر ندوی)۔ 

حضرت مولانا سید رابع صاحب حسنی ندوی دامت برکاتہم نے رسم اجراء کے موقع پر فرمایا کہ طلباء کو چاہئے کہ وہ اس کتاب(آداب شاگردی)کا خاص کر مطالعہ کریں،پوری دنیا میں مغرب نے مطالعہ اور حصول علم کو صرف دنیاوی فائدے کے ساتھ اور دنیاوی مقاصد کے ساتھ خاص کیا ہے،مولانا نے تینوں شماروں کے مصنفین اور معہد کی پوری انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے حاضرین کے سامنے معہد امام حسن البنا بھٹکل ٹرسٹ کا تعارف بھی کیا۔

  اس موقع پر دارالعلوم ندوۃ العلماء کے مہتمم حضرت مولانا سعید الرحمن اعظمی ندوی دامت برکاتہم نے معہد کے ساتھ گزرنے والے اپنے لمحات اور یادوں کا تزکرہ کرتے ہوئے معہد کا مختصراً تعارف بھی پیش کیا،مولانا نے مزید یہ بھی کہا کہ بہت ساری کتابیں آج کل منظر عام پر تو آرہی ہے مگر قارئین کی کمی ہے،کتابیں صرف کتب خانوں اور الماریوں کی زینت بن جاتی ہے،طلباء کو چاہئے کہ وہ زیادہ سے زیادہ کتابوں کا مطالعہ کریں۔ 

  تقریب میں مولانا عبدالسلام ندوی بھٹکلی نے بھی معہد امام حسن البنا کا مختصراً تعارف پیش کیا،مولانا نے کہا کہ معہد امام حسن البنا شہید ٹرسٹ کی تاٗسیس مفکرِ اسلام حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی رحمت اللہ علیہ کی سرپرستی میں ۱۹۸۸ء میں عمل میں آئی،یہاں کا ابتدائی مرحلہ اگر دیکھا جائے تو یہ معہد ایک کمرہ تھا مگر آج ماشاء اللہ معہد ترقی کی راہ پر گامزن ہے،یہ ٹرسٹ پچھلے اٹھائیس۲۸؍ سالوں سے قوم و ملت کے لئے دینی، علمی و ثقافتی خدمات پیش کر رہا ہے مولانا عبد السلام صاحب نے مزید یہ بھی کہا کہ اس معہد میں قائم ہو نے والے تمام شعبوں فہم قرآن، تصحیح قرآن،حفظ قرآن، حدیث، فقہ، سوانح، سیرت،اور دیگر جز وقتی کورسس کے ذریعہ شہر عزیز کی اُمّہات و بنات و اُخوات ، الحمدللہ کثیر تعداد میں خود بھی فیض یاب ہو رہی ہیں اور دوسروں کو بھی ترغیب دے رہی ہیں۔

  معھد کے دیگر شماروں کی طرح یہ تینوں شمارہ اپنی دیدہ زیب طباعت اور معنوی فوائد کی وجہ سے پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھے جارہے ہیں،ملحوظ رہے کہ اس  رونمائی تقریب میں  حضرت ناظم صاحب حضرت مہتمم صاحب اور  مولانا خالد صاحب غازیپوری ندوی،مولانا عبدالسلام صاحب ندوی بھٹکلی،کے علاوہ کتاب کو شائع کرنے میں بھاگ دوڑ کرنے والے مولانا ریحان میگون ندوی ،محمد مہدی محتشم ندوی حضرات اساتذہ کرام اورطلباء کی  کثیرتعداد موجود تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا